0
Thursday 6 Sep 2012 13:18

مسلم لیگ نواز نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے نیا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ نواز نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے نیا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام اور ان کی تعداد کے تعین کے حوالے سے نیا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے پر کوئی اختلاف نہیں۔ تاہم صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو،  مسلم لیگ نواز پنجاب کو تقسیم کرنے کیلئے قائم کمیشن کو نہیں مانتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو تقسیم کرنے کیلئے تو کمیشن بنایا گیا تاہم فاٹا اور ہزارہ پر پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی نواز لیگ کو نیچا دکھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھیل نہ کھیلے۔
 
اس موقع پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تقسیم کیلئے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی دو قراردادوں کے بعد کمیشن بنایا گیا، مسلم لیگ نواز کو اس پر اعتراض ہے تو سننے کو تیار ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساجد احمد کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ حکومت سے اصولوں کی بنیاد پر علیحدہ ہو سکتے ہیں، اس موقع پر نواز لیگ کے رہنماء انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حکومت کی بد انتظامی اور کرپشن سے اختلاف ہے تو حکومت سے باہر آکر بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 193135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش