0
Tuesday 18 Sep 2012 22:03

جنوبی پنجاب میں امریکی فلم کیخلاف احتجاجی ریلیاں

جنوبی پنجاب میں امریکی فلم کیخلاف احتجاجی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف طلبہ تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، ملتان میں بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلباء نے امریکی فلمساز اور پادری کے خلاف ایڈمنسٹریشن برانچ سے مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں طلباء کے علاوہ اساتذہ اور یونویرسٹی سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آل طلبہ تنظیم نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی، طلباء نے سخت نعرے بازی کی اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 
انڈسٹریل اسٹیٹ میں سول سوسائٹی کی جانب سے معلون امریکی فلمساز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈویشن اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی، مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی کمال چوک سے صدر بازار تک احتجاجی ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی۔ میانوالی میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی طلبات نے انڈر پاس کے قریب احتجاج کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر طالبات نے امریکی پادری اور اُس کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی، طالبات نے امریکہ مخالف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 196551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش