0
Sunday 23 Sep 2012 13:32
مذاکرات میں ایران کی شمولیت انتہائی ضروری ہے

شام کے بحران کے حل کیلئے مصر اور ایران کے قریبی روابط اہمیت کے حامل ہیں، محمد مرسی

شام کے بحران کے حل کیلئے مصر اور ایران کے قریبی روابط اہمیت کے حامل ہیں، محمد مرسی
اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے شام کے معاملے پر مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو شامل نہ کرنے پر مبنی مغرب کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو لازمی قرار دے دیا۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایران اور مصری کے قریبی روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق محمد مرسی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شام کے بحران کے حل کے لئے ایران کے ساتھ مسلسل رابطوں کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، شام کے بحران کے حل میں اہم اور مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ مصر کے صدر نے اگست میں ایران کو شام کے معاملے پر تشکیل ہونیوالی چار رکنی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جس کی مغربی ممالک نے شدید مخالفت کی تھی۔

 دیگر ذرائع کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی نے ایک ٹیلی وِِیژن انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے کا انتہائی اہم ملک ہونے کے ناطے جمہوری اسلامی ایران، شام کے بحران کے حل کے لئے موثر اور فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شام میں خوریزی کو روکنے کے لئے مصر اور ایران کے قریبی روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور شام کے قریبی اور مضبوط روابط نے شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کو دوچندان کر دیا ہے۔ 

محمد مرسی کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں ایران کی شمولیت کو نہ صرف مشکل نہیں سمجھتے بلکہ اس بحران کے پرامن حل کے لئے اس کمیٹی میں ایران کی موجودگی کو موثر سمجھتے ہیں۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس میں اس کمیٹی کے دیگر تین ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 197847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش