0
Wednesday 26 Sep 2012 20:10

کراچی میں شہید ہونے والے عباس رضا، کمیل رضا اور محمد رضا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی میں شہید ہونے والے عباس رضا، کمیل رضا اور محمد رضا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کھارادر کے علاقے پان منڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے تین افراد 25 سالہ عباس رضا ولد محمد رضا، 35 سالہ کمیل رضا ولد محمد رضا، 50 سالہ محمد رضا ولد علی کی نماز جنازہ امام بارگاہ خراسان میں ادا کردی گئی۔ شہید ہونے والے تینوں افراد سولجر بازار کے رہاشی تھے جبکہ ان کا تعلق خوجہ شیعہ اثناء عشری کمیونٹی سے تھا۔ شہیدوں کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شبیر حسن میثمی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق رضا تقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری و دیگر، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شہنشاہ نقوی، مولانا جعفر سبحانی و دیگر اور متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر علامہ عباس کمیلی سمیت جعفریہ الائنس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے لبیک یا حسینؑ، امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے شعار بھی بلند کئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے کھارادر پان منڈی کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے تین افراد 25 سالہ عباس رضا ولد محمد رضا، 35 سالہ کمیل رضا ولد محمد رضا، 50 سالہ محمد رضا ولد علی شہید ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص 35 سالہ علی رضا ولد برکت علی زخمی ہوا۔ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا، جو سولجر بازار کے رہاشی تھے۔
خبر کا کوڈ : 198845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش