0
Friday 28 Sep 2012 19:03

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر رکھے کنٹینرز شہریوں کے لئے عذاب بن گئے

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر رکھے کنٹینرز شہریوں کے لئے عذاب بن گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر سکیورٹی کے لئے رکھے گئے کنٹیرز شہریوں کے لئے عذاب بن گئے، ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، شہری حلقوں نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے رکھے گئے کنٹینرز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے پیش نظر لاہور پولیس نے امریکی قونصلیٹ کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے جس کی وجہ سے شملہ پہاڑی چوک مکمل طور پر بند ہو گیا اور اس کی بندش سے پانچ مرکزی شاہراہوں کی ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ اور گڑھی شاہو روڈ پر تعلیمی اداروں کی وجہ سے طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مال روڈ سے سٹیشن کی طرف جانے اور آنے والی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ڈیوس روڈ پر مختلف اخبارات کے دفاتر ہیں جبکہ شمالہ پہاڑی پر پریس کلب کی وجہ سے صحافیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف امریکی قونصلیٹ والی سٹرک کو بند رکھا جائے باقی راستوں کو فی الفور کھولا جائے تاکہ شہری اذیت سے نجات حاصل کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 199255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش