0
Friday 28 Sep 2012 21:52

امریکی آئین اگر توہین رسالت کی اجازت دیتا ہے تو قرآن گستاخوں کے قتل کا حکم دیتا ہے، حافظ سعید

امریکی آئین اگر توہین رسالت کی اجازت دیتا ہے تو قرآن گستاخوں کے قتل کا حکم دیتا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد القادسیہ جوبرجی لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا کہ نبی اکرم(ص) کی شان اقدس میں گستاخیاں ملعون ٹیری جونز کا ذاتی فعل نہیں، صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشوا گستاخوں کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر مسلط کردہ صلیبی جنگوں کا حصہ ہے، اسلام اور کفر کے درمیان کھلی جنگ جاری ہے، امریکی صدر اوبامہ گستاخوں کی سرپرستی کر رہا ہے، پوری دنیا میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، سیاسی جماعتیں امریکہ کی ناراضگی سے ڈرنے کی بجائے مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم(ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے کردار ادا نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو آئندہ عوام الناس کی حمایت حاصل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شان رسالت (ص) میں گستاخیاں کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے، کفار کے نظام اور ڈھانچے سب بکھرنے والے ہیں، امریکہ اور یورپ میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفر سمٹ رہا ہے اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کامیابیوں سے نواز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری جونز اور یہودی سام بیسائل سمیت گستاخانہ فلم بنانے اور چلانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ ایسا نہیں کر سکتا تو مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات معطل کریں، اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے اور اس بات کا دوٹوک اعلان کیا جائے کہ جب تک گستاخان رسول(ص) کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا وہ ان کے ساتھ کئے گئے کسی قسم کے معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل توہین انبیاء کے مسئلہ پر قانون سازی نہیں کرتے تو مسلم ممالک ان اداروں سے الگ ہو کر اپنی مسلم اقوام متحدہ، مشترکہ دفاعی اور اقتصادی نظام تشکیل دیں اور اسلام، قرآن و نبی اکرم(ص) کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 199289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش