0
Friday 5 Oct 2012 17:03

استحکام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ کا کردار انقلاب کی نوید ہے، محمد شاہد غوری

استحکام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ کا کردار انقلاب کی نوید ہے، محمد شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے علماء ومشائخ کا کردار انقلاب کی نویدہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے اسلامی تشخص نہیں مٹا سکتی، یہاں اسلام کا بول بالا اور نظام مصطفی کا نفاذ ہو کر رہے گا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرسیدضیاء الحق شاہ سلطانپوری، پیرنقیب الرحمن، ڈاکٹرسرفرازسیفی، سیدذاکرحسین شاہ، پیرامجدحسین ، پیرقاسم سیفی، صاحبزادہ شاہدمنصورنورانی، ڈاکٹرافضل علوی، ڈاکٹرظفراقبال جلالی، مفتی حنیف قریشی، علامہ عزیزالدین کوکب، علامہ غفران سیالوی، پیرسرکارجی سمیت دیگر علماء و مشائخ کو آزادپاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے موقع پرکیا۔ علماء ومشائخ نے 7 اکتوبرکی آزادپاکستان کانفرنس میں بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ، استحکام پاکستان اور اتحاداہلسنت کیلئے سنی تحریک کی لازوال قربانیوں اورکاوشوں کو سراہااوراپنے ہرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محمدشاہدغوری نے کہا کہ آزادپاکستان کانفرنس کے حوالے سے علماء ومشائخ اہلسنت کے تعاون کے بیحدمشکورہیں اورسنی تحریک بارے انکی نیک تمناؤں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش