0
Saturday 6 Oct 2012 12:07

منہاج القران کوٹلی کے زیراہتمام عظمت مصطفٰی ریلی

منہاج القران کوٹلی کے زیراہتمام عظمت مصطفٰی ریلی
اسلام ٹائمز۔ گستاخ رسول (ص) کو سزا نہ دینا لمحہ فکریہ ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ کوٹلی میں منہاج القران کے زیرانتظام عظمت مصطفٰی (ص) ریلی نکالی گئی۔ جس میں مہناج القرآن کوٹلی کے قائدین سمیت، یوتھ ونگ، وویمنز ونگ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی نے شہر بھر کا چکر لگایا اور بعد میں شہید چوک پر آکر ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ ریلی کے شرکاء کے نعرے کوٹلی کی فضائوں میں گونجتے رہے۔ شہید چوک میں منہاج القرآن جموں و کشمیر کے امیر سید ابرار سرور شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود ونہود اس سے قبل بھی اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں۔ مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے ہر دور میں منفی ہتھکنڈے ہوتے رہے ہیں۔ قرآن کا فیصلہ ہے کہ یہود تمہارے دوست نہیں ہو سکتے۔ 

سید ابرار شاہ نے کہا کہ آج ہمارے حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔ بے حیا ہو چکے ہیں۔ آج تک امریکہ نے مسلمانوں کے اتنے بڑے بڑے اجتجاج کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی گستاخ رسول (ص) کو سزا دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے قائد نے ہردور میں اور ہر جگہ پر تحفظ ناموس رسالت ص پر کام کیا ہے اور اس حوالے سے ساری دنیا میں ان کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ سید ابرار شاہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں منہاج القرآن کی طرف سے عظمت مصطفٰی (ص) ریلیاں، جلسے اور جلوس ان کا باتوں کا مظہر ہیں کہ ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن ایمان اور عقیدے پر کبھی سودے بازی نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو احتجاجی مراسلے لکھیں تاکہ امریکہ کو پتا چلے کہ ان کے ملک میں ہونے والے اس گھنائونے اور گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمان کتنے غم اور غصے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش