0
Thursday 4 Oct 2012 11:17

گستاخانہ فلم کے خلاف تھوراڑ میں احتجاجی جلوس

گستاخانہ فلم کے خلاف تھوراڑ میں احتجاجی جلوس
 اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آزاد کمشیر میں بھی تھوراڑ میں گستاخانہ فلم کے خلاف سیاسی سماجی اور تمام مکاتب فکر کے حامل افراد پر مشتمل تاریخی احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول خدا (ص) نے شرکت کی۔ شرکاء نے امریکہ کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی جلوس تھوراڑ بازارسے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔ جس سے مولانا عبدالرزاق، مولانا نثار، سجاد کمال، نمبردار محمد اسلم، ڈاکٹر حنیف غیور، سردار عابد شفاعت، طالب حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ 

مولانا عبدالرزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کو تیل کی ترسیل بند کر دیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ نیٹو سپلائی بند کردے۔ مسلم ممالک امریکہ غلامی کی بجائے رسول (ص) کی غلامی کو اپنائیں۔ حکومت پاکستان امریکی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔ ٹیری جانز کا سر قلم کیا جائے تاکہ کسی کو آئندہ ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے جس میں مسلم ممالک کو اکٹھا کر کے یہودیوں، یورپی یونین اور امریکہ کو ایسے مذموم کام کرنے سے روکا جائے جس سے مسلم امہ کی دل شکنی ہو۔
خبر کا کوڈ : 200747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش