0
Thursday 11 Oct 2012 19:51

ملالہ یوسف زئی پر حملہ اسلام کو بدنام کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے، علامہ قاضی نیاز نقوی

ملالہ یوسف زئی پر حملہ اسلام کو بدنام کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے، علامہ قاضی نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مذہبی انتہاء پسندوں کے ہاتھوں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کو بدنام کرنے کے منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں جاہل نیم خواندہ افراد کو دہشت گردی و انتہاء پسندی کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا کہ اگر حکومت اور دیگر شعبہ ہائے حیات کے لوگ سالہا سال قبل دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا فرض پورا کرتے تو شاید آج یہ دلخراش واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکم قرآنی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا جس میں قاتل کو موت کی سزا دے کر باقی انسانوں کی زندگی کی ضمانت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 202830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش