0
Saturday 13 Oct 2012 15:59

تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار اسلام دشمن قوتوں کے خلاف علم بغاوت ہے، اطہر عمران

تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار اسلام دشمن قوتوں کے خلاف علم بغاوت ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملت کا ہر اول دستہ شمار ہوتے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستانی نوجوان جتنی توحید، رسالت (ص) اور امامت سے محبت رکھتے ہیں اُتنی ہی اُن کے دشمنوں کے خلاف نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس کی واضح مثال لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا گھیرائو ہے۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار اسلام دشمن قوتوں کے خلاف علم بغاوت ہے، اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک تشخص اور وقار رکھتی ہے، جس کے پیچھے ہمارے سینیئرز کی قربانیاں شامل ہیں، اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں جب بھی کسی ملک میں انقلاب آیا ہے اُس میں نوجوان کا کردار قابل تمثیل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 203200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش