0
Tuesday 23 Oct 2012 22:44

ملالہ پر حملے کے بعد امریکہ اپنی سیاسی دکان چمکا رہا ہے، صاحبزادہ فضل کریم

ملالہ پر حملے کے بعد امریکہ اپنی سیاسی دکان چمکا رہا ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام اور داخلہ پالیسی پر گرفت کمزور ہو چکی ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں اور یہ روش جمہوری نظام کو کمزور بنا دے گی، شفاف انتخابات کے لئے عدلیہ کی مداخلت ضروری ہے، مجھے دور دور تک الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کے ملالہ پر حملے کے بعد امریکہ اپنی سیاسی دکان چمکا رہا ہے، سوات آپریشن بند ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، انہوں نے کہاکہ ہم ایم ایم اے کا حصہ نہی بنیں گے، ہمیں ماضی کے تلخ تجربات یاد ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کے حساس اداروں پر حملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لے کر پٹرولیم کی قائمہ کمیٹی کو اختیار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 206098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش