0
Friday 26 Oct 2012 03:51

حکومت کھالوں کے لیے جبری پرچیاں تھمانے کا نوٹس لے، نسیم صدیقی

حکومت کھالوں کے لیے جبری پرچیاں تھمانے کا نوٹس لے، نسیم صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے دہشت گردوں اور بھتہ خوروں نے عید الاضحیٰ میں قربانی جیسے مقدس عمل کو بھی بھتے کی آلائشوں سے آلودہ کردیا ہے اور شہریوں کے لیے سنتِ ابراہیمی پر آزادانہ عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال عید قرباں کے موقع پر ضابطہ اخلاق مرتب کرتی ہے مگر اس کے باوجود شہریوں سے گن پوائنٹ پر کھالیں چھیننے اور انہیں کھالوں کے لیے جبری طور پر پرچیاں تھمائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جا بجا گلی محلوں میں بیریئرز لگا کر کوشش کی جارہی ہے کہ دیگر رفاحی اور فلاحی اداروں کو داخل نہ ہونے دیا جائے اور شہریوں کی مرضی کے خلاف ان سے کھالیں چھینی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قربانی ایک دینی فریضہ ہے، جو لوگ اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں وہ اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔ عوام قربانی کی کھالیں ان لوگوں کو دیں جن کے بارے میں ان کا یہ اطمینان ہو کہ وہ قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقم صحیح مصرف میں استعمال کریں گے۔ نسیم صدیقی نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ و ہ بلاخوف وہ خطر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی چرم قربانی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک ایک گھر تک جائیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کھالوں کے لیے جبری پرچیاں تھمانے کا نوٹس لے اور آزادانہ ماحول میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 206686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش