0
Sunday 28 Oct 2012 21:57

سانگلہ ہل، وزیراعلیٰ پنجاب کی جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کے سوگوار خاندان سے تعزیت

سانگلہ ہل، وزیراعلیٰ پنجاب کی جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کے سوگوار خاندان سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے سانگلہ ہل کے 5 بچوں کے والدین سے تعزیت کی، وہ قصور میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے 8 سالہ ساجد کے گھر بھی گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سانگلہ ہل کے چک نمبر 286 مہیس جنوبی گئے جہاں انہوں نے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ شہباز شریف نے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور بچوں کے والد محمد اکرم کو ٹی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاہنہ میں اغواء کے بعد قتل کئے جانے والے 8 سالہ ساجد کے گھر بھی گئے۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کمسن بچے کے بدسلوکی کے بعد قتل کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ملزم سزا سے بچ نہیں سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 207249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش