0
Sunday 28 Oct 2012 23:05

پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والے لاہور سے بھی بری طرح شکست کھائیں گے، منظور وٹو

پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والے لاہور سے بھی بری طرح شکست کھائیں گے، منظور وٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کو سیاست سے الگ ہو جانا چاہیے۔ اپنے آبائی ضلع اوکاڑہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کا مسلم لیگ ن بھی حصہ رہی ہے۔ اور شریف برادران انکار نہیں کر سکتے کہ 1990 میں چرائے گئے مینڈیٹ سے مستفید ہونے والی مسلم لیگ ن ہی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کارکنوں اور رہنماوں کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود 30 ۔ اکتوبر سے ڈویژنل سطح کے دورے شروع کر رہے ہیں۔ اور پہلا اجلاس راولپنڈی ڈویژن کا اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ منظور وٹو نے کہا کہ ہر قومی اور صوبائی حلقے سے امیدواروں کے چناو کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے مل کر زمینی حقائق کے مطابق امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی، کوئی اختلاف نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ن لاہور سے سے بھی بری طرح شکست سے دو چار ہو گی۔

منظور وٹو نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی پوری قوت کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ جس کے لئے تمام منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اور پارلیمنٹ اپنی مدت کرے گی۔ مارچ میں نگران حکومتیں تشکیل دی جائیں گی۔ انتخابات ملتوی کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے نوشہرہ میں دربار حضرت کاکا پر بم دھماکے کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ اس سے نمٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 207254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش