0
Tuesday 30 Oct 2012 19:44

مذہبی جماعتوں نے آئی جے آئی طرز پر نیا اتحاد تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا

مذہبی جماعتوں نے آئی جے آئی طرز پر نیا اتحاد تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور متحدہ مجلس عمل کے مقابلے میں ملک کی چھ مذہبی و دینی جماعتوں نے آئی جے آئی طرز پر نیا اتحاد تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ آئندہ سال ہونیوالے عام انتخابات میں مذہبی جماعتوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے متحد ہونے کیساتھ ساتھ دائیں بازو کی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ ایم ایم اے کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام ’’سمیع الحق‘‘ کے سربراہ سینیٹر مولانا سمیع الحق نے جماعت اسلامی، جماعت اہلحدیث، جمعیت علماء اسلام ’’نظریاتی گروپ‘‘، اہلسنت والجماعت اور جمعیت علماء پاکستان سواداعظم پر مشتمل ایک نیا سیاسی اتحاد بنانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چھ مذہبی و دینی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔ جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق نے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، جماعت اہلحدیث کے ابتسام الٰہی ظہیر اور اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر رہنماؤں کیساتھ رابطے کئے ہیں اور جلد ہی نیا سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے حوالے سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ دائیں بازو کی جماعتوں مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ آئندہ سال ہونیوالے انتخابات میں آئی جے آئی طرز پر ایک بڑا سیاسی اتحاد تشکیل دیا جا سکے، جو حکومتی اتحاد اور ایم ایم اے کا سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اتحاد کو نواز لیگ کی پس پردہ حمایت حاصل ہے، نواز لیگ چاہتی ہے کہ وہ مذہبی ووٹ بینک کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال میں لائے اور اس سارے سیٹ اپ کی تشکیل کے لئے سرمایہ نواز شریف کی جانب سے ہی فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اس اتحاد کی تشکیل کے لئے جماعت اسلامی زیادہ متحرک ہے، جسے اس بات کا دکھ ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کی شمولیت کے بغیر ایم ایم اے کو فعال کر لیا ہے۔ دوسری جانب بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اتحاد کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جنہوں نے دفاع پاکستان کونسل بنوائی تھی اور اب وہی قوتیں اس اتحاد کی تشکیل کے لئے سرگرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 207760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش