0
Tuesday 6 Nov 2012 21:26

ڈپٹی کمشنر سرینگر کا محرم الحرام انتظامات کا جائزہ، بنیادی سہولیات پہنچانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر سرینگر کا محرم الحرام انتظامات کا جائزہ، بنیادی سہولیات پہنچانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر بصیر احمد خان نے آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں متعلقہ محکموں سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔ جن میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، آر ٹی او، پولیس، پی ڈبلیو ڈی، آر اینڈ بی، میونسپل کارپوریشن، صحت، جنگلات پی ڈی ڈی کے افسران کے علاوہ اہل تشیع کے رہنماوں نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے مقبوضہ کشمیر کے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ محرم الحرام سے قبل ہی غذائی اجناس جن میں چاول، کھانڈ، آٹا، مٹی کا تیل، رسوئی گیس وغیرہ وافر مقدار میں اسٹاک کرکے متعلقہ صارفین کے لئے وقف رکھیں تاکہ اس مہینے کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی طرح محکمہ جنگلات کے افسران کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اہل تشیع کے علاقوں میں بالن وغیرہ کا خاطر خواہ انتظام رکھیں، انہوں نے محکمہ بجلی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو بھی ہدایات دیں کہ وہ مشترکہ طور پر ایک سروے ٹیم تشکیل دیں جو علاقوں کا جائزہ لے کر بوسیدہ بجلی کھمبوں کو تبدیل کرکے نئے کھمبے نصب کرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس بھی نصب کرائیں، اسی طرح محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان متبرکہ ایام کے دوران ان علاقوں میں پینے کے پانی کے ٹینکر بھی دستیاب رکھے۔
خبر کا کوڈ : 209522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش