0
Saturday 10 Nov 2012 10:34

ناجائز جنسی روابط کا اعتراف، امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے استعفٰی دے دیا

ناجائز جنسی روابط کا اعتراف، امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے استعفٰی دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جاسوس تنظیم سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے ناجائز جنسی روابط رکھنے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ امریکہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے کے انچارج جیمز کلاپر نے کہا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاؤس نے اپنا استعفٰی صدر براک اوباما کو پیش کر دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اوباما نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل قائم مقام سربراہ کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈیوڈ پیٹریاؤس نے سی آئی اے کے ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ناجائز جنسی روابط رکھنے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفٰی دے رہے ہیں۔ پیٹریاس نے کہا کہ سینتیس سال کی ازدواجی زندگی کے بعد انہوں نے ناجائز جنسی تعلقات قائم کرکے انتہائی پست کام انجام دیا ہے اور اس قسم کا اقدام ایک شوہر اور  ایک ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے قابل قبول نہیں ہے۔ براک اوباما نے اس موقع پر کہا کہ ڈیوڈ پیٹریاس کی وجہ سے ملک محفوظ اور مضبوط بنا۔ انہوں نے ملک کی بہت خدمت کی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے غیر ازدواجی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد استعفٰی دیا۔ پیٹریاس 6 ستمبر 2011ء سے اس عہدے پر تعینات تھے۔ ڈیوڈ پیٹریاس امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ 
 
دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے جنسی بے راہ روی کے اعتراف کے بعد استعفٰی دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ استعفٰی ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تعلقات رکھنے کا فیصلہ انتہائی غلط تھا۔ ایک شوہر اور ایک آرگنائزیشن لیڈر کی حیثیت سے یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔37 برس سے شادی شدہ ہوں، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ حکام کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیوڈ پیٹریاس کا استعفٰی قبول کر لیا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کئی دہائیوں تک امریکہ کی خدمت کی۔
خبر کا کوڈ : 210658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش