0
Friday 16 Nov 2012 22:27

ہمیں امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے، نوازشریف

ہمیں امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔ نوازشریف نے امید ظاہر کی کہ باراک اوباما کی قیادت میں امریکہ عالمی امن کے لئے کردار ادا کرے گا۔ امریکی سفیر نے نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، خواجہ آصف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے، مسلم لیگ نون کے قائد نے امریکی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ 

نوازشریف نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی سفیر پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادیات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے، اور باراک اوباما کی قیادت میں امریکہ دنیا میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی دہشتگرد نہیں ہیں، ہمارے مسائل کو سمجھا جائے، انہوں نے کہا امید ہے کہ اوباما کے نئے دور صدارت میں دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کے مسئلہ کو سمجھا جائے، ہمیں امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ : 212425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش