0
Saturday 17 Nov 2012 18:27

غزہ اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی بے حسی کا شکار رہے، فضل کریم

غزہ اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی بے حسی کا شکار رہے، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین، مرکزی جے یو پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ بدامنی کا مقصد پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا ہے، امریکہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہے ہیں امریکہ خطے کی سیاست اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، تمام ریاستی اسٹیک ہولڈر آئینی اداروں کے تصادم کی سازش ناکام بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کی مجلس عامہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مفتی محمد سعید رضوی ، صاحبزادہ عمار سعید، مولانا اکبر نقشبندی، قاری حبیب الرحمن، ذوالفقار رضوی نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان قوم کے ہیرو ہیں محب وطن پاکستانی قوم فوج کامورال ڈاؤن کرنیکی ہر سازش ناکام بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لاشوں کا ملک بن چکا ہے قومی قیادت خون ریزی کو روکنے کے لیے آگے آئے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ فلسطین کشمیر اور برما کے مظلوم مسلمان مدد کے لیے پکار رہے ہیں، علماء مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگائیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے آپ کو سیاسی معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط بنا لے تو استعماری طاقتیں برما فلسطین اور سوڈان کے مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی بے حسی کا شکار رہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو خون میں نہلا رہا ہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری ہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کو بھی مسلمانوں کاقتل عام دکھائی نہیں دے رہا اور نہ ہی اقوام متحدہ اس پر کوئی ردعمل دے رہی ہے، امریکی دوہرا معیار بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش