0
Saturday 17 Nov 2012 22:38

خیبر پختونخوا اور ایرانی صوبہ فارس کی حکومتوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

خیبر پختونخوا اور ایرانی صوبہ فارس کی حکومتوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے درمیان مشترکہ سماجی، اقتصادی خدمات سر انجام دینے اور دونوں صوبوں میں وسیع بنیادوں پر مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہائوس (پشاور) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اور ایرانی صوبہ فارس کے گورنر جنرل حسین صادق عابدین سمیت اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والا پچیس رکنی مہمان وفد اور صوبہ خیبر پختونخوا کے اعلیٰ سول حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں صوبے پرائمری سیکنڈری اور ہائیر ایجوکیشن میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے، ہیلتھ میڈیکل ایجوکیشن اور بنیادی صحت میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔
 
اس کے علاوہ زراعت، لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، پھلوں اور فصلوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق اوون کی پیداوار تربیت اور دونوں صوبوں کے زرعی سائنس دانوں، ریسرچز طلباء اور کسانوں کے وفود کے تبادلے بھی ہوں گے جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی انرجی پاور میں نہ صرف سرمایہ کاری کر سکیں گے بلکہ بجلی پیدا کرنے والے مختلف ذرائع استعمال میں لائیں گے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے ان کی ٹرانسمیشن لائن اور تقسیم کے علاوہ آئل اینڈ گیس کو تلاش کرنے ریفائنری قائم کرنے اور اس سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے سے متعلق دونوں ممالک علم اور تجربے سے استفادہ کریں گے جبکہ معدنیات کو نکالنے اس سلسلے میں عملے کو تربیت دینے اور ان کی صلاحیتیں بڑھانے سے متعلق ایک دوسرے کے علم و تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق معدنیات میں استعمال ہونے والی مشینری، معدنیات نکالنے والے دیگر سامان سمیت دیگر سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا حکومت اور فارس کی حکومت اس حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کریں گی۔ اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی اور ایران کی شیراز میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان اساتذہ اور طلباء کے وفود کے تبادلوں اور تحقیق کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کے معاہدے بھی کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 212760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش