0
Wednesday 28 Nov 2012 00:11

کراچی، کالعدم تنظیم کے اہم ملزمان گرفتار

کراچی، کالعدم تنظیم کے اہم ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، منگھو پیر سے گرفتار ہونیوالے ملزم عطااللہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ اورنگی ٹاون اور عباس ٹاؤن میں ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار ہے، ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم عطااللہ نے اہم انکشاف کئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں حساس اداروں کی جانب سے رات گئے کارروائی کی گئی۔ داتا نگرسے رینجرز پر حملے سمیت دہشت گردی کے اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم انیس الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کو رینجرز پر حملے سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 215795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش