0
Wednesday 28 Nov 2012 21:38

مسلمان حسینی کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں، سنی تحریک لاہور

مسلمان حسینی کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں، سنی تحریک لاہور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، شہات حضرت امام حسین(ع) ظالم وجابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دے رہی ہے، اسوہ حسینی ہمیں نظام مصطفی(ص) کے نفاذ کی دعوت دے رہا ہے، جب حکمران حلال وحرام کے امتیازات ختم کر دیں اور شریعت کو ماننے کی بجائے اپنی خواہشات سے زندگی بسر کرنے کی بات کریں تو امت محمدی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حسینی کردار ادا کرتے ہوئے حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

سبزہ زار ناگرہ چوک میں فکر حسین(ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر، افغانستان، فلسطین، عراق، برما بھی کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں، مسلمانوں کو حسینی کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور انکے جانثار ساتھیوں نے بے مثال قربانی پیش کر کے اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کر دیا، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائینگی۔ آج امت مسلمہ کو جس کربلا کا سامنا ہے اسکا مقابلہ کرنے کے لئے شہادت امام حسین کے مقاصد کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 216000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش