0
Thursday 29 Nov 2012 00:50

کراچی کا امن خراب کرنے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی برابر کی شریک ہیں، غنوی بھٹو

کراچی کا امن خراب کرنے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی برابر کی شریک ہیں، غنوی بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی کے امن و امان کو خراب کرنے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی برابر کی شریک ہیں، حکمران ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کی بجائے تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی شہید بھٹو ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء سیف اللہ خان نیازی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی تباہ حالی کی طرف ہیں، جس کے ذمہ داران کو آئندہ انتخابات میں ہٹانا ناگزیر ہے، بدقسمتی سے جاگیردار، وڈیرے اور قابض لوگ ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ایسے لوگوں کا برسر اقتدار آنا ضروری ہے جو اس قوم کی صحیح ترجمانی کرسکیں، اُنہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کے لوگوں کو اُن کا حق ملنا چاہیے تاکہ وہ خوشحال زندگی بسر کرسکیں، اس موقع پر جام اعظم انیس، ڈاکٹر اسلم نارو اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 216109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش