0
Monday 3 Dec 2012 16:11

طاہر القادری پاکستان کی تعمیر نو کا عظیم مقصد دے کر قوم کو وحدت میں پرونا چاہتے ہیں، ارشد مصطفوی

طاہر القادری پاکستان کی تعمیر نو کا عظیم مقصد دے کر قوم کو وحدت میں پرونا چاہتے ہیں، ارشد مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ قیام پاکستان کے وقت ہم اسلامی، جمہوری اور انسانی قدروں کی پاسدار ایک قوم تھے اور ہمارے سامنے ایک عظیم مقصد تھا۔ قدرت نے متحدہ جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک ملک عطا کر دیا۔ بعد میں باہمی اختلافات اور مفادات پر مشتمل سیاسی و انتخابی نظام نے ہم سے مقصدیت چھین لی اور ہم ایک منتشر ہجوم بن کے رہ گئے۔ آج ہمارا معاشرہ اسلامی ہے نہ جمہوری اور نہ ہی انسانی۔ اس وقت قوم کو ایک ملک کی تلاش تھی اور آج ملک کو ایک قوم کی تلاش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کی تعمیر نو کاعظیم مقصد دے کر دوبارہ اس منتشر ہجوم کو ایک قوم کی وحدت میں پرونا چاہتے ہیں تاکہ یہاں اسلامی، جمہوری اور انسانی اقدار کا حامل معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ناظم ویلفیئر پروفیسر ارشد مصطفوی نے تحریک منہاج القرآن غازی آبادکے زیر اہتمام ایک مقامی سکول میں منعقدہ ریاست بچاؤ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ پروفیسر ارشد مصطفوی نے شرکاء کو پاکستان کے موجودہ انتخابی و سیاسی نظام کی قباحتوں، اس کے اثرات اور 23 دسمبرکو مینار پاکستان پرڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے اس کے تدارک بارے دیئے جانے والے قومی لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو اس تاریخی جلسے میں شرکت اور اس عظیم جدوجہد میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی جس پر انہوں نے ہاتھ اٹھاکر اپنی شمولیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 217547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش