0
Wednesday 5 Dec 2012 14:12

ایران اور چین چاہتے ہیں کہ نیٹو افواج خطہ سے نکل جائیں، رحیم اللہ یوسفزئی

ایران اور چین چاہتے ہیں کہ نیٹو افواج خطہ سے نکل جائیں، رحیم اللہ یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایران اور چین چاہتے ہیں کہ نیٹو افواج خطہ سے نکل جائیں، لیکن تمام پڑوسی ممالک کی خواہش ہے کہ اس سے قبل افغان مسئلہ کا کوئی سیاسی حل نکالا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران چاہتا ہے کہ نیٹو یہاں سے نکل جائے، چین بھی چاہتا ہے کہ یہ لوگ نکل جائیں، باقی ہمسایہ ممالک اور پاکستان کی بھی یہی خواہش ہو گی کہ یہ چلے جائیں، لیکن سب کی یہ خواہش ہے کہ اس سے پہلے کوئی انتظامات کئے جائیں، کوئی سیاسی حل نکالا جائے، کوئی علاقائی حل نکالا جائے، تاکہ پھر کہیں حالات خراب نہ ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ باقی تو یہ ہے کہ ایران نیٹو کا سب سے زیادہ مخالف ہے، اور وہ چاہے گا کہ یہ نکل جائیں یہاں سے، کیونکہ اس کو کافی خطرات ہیں، جب تک امریکہ یہاں ہوگا اسے خطرہ رہے گا۔
(تفصیلی انٹرویو آج جاری کیا جائیگا)
خبر کا کوڈ : 218150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش