0
Monday 10 Dec 2012 11:09

امریکہ خطے میں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا، قاضی حسین احمد

امریکہ خطے میں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں۔ عوام ادھر ادھر دیکھنے کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ آئندہ انتخابات میں امریکہ نواز سیکولر قوتیں بدترین شکست سے دوچار ہوں گی اور امریکہ خطے میں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ جب تک ملک میں قرآن کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی، مسائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ قرآن و سنت کے نظام کو غالب کرنا مسلم امہ کی ذمہ داری اور عالم اسلام کے حکمرانوں کا فرض ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورکے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر مولانا محمد اسلم صدیقی کی تفسیرروح القرآن کی تقریب رونمائی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مہتمم جامع اکوڑہ خٹک علامہ شیر علی خان، صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک، ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس اور مولانا ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 219756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش