0
Monday 10 Dec 2012 21:09

اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں،علامہ ریاض شاہ

اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری سو دنوں میں نظامِ مصطفی نافذ کر کے عوام کے دل جیت سکتی ہے، نظامِ مصطفی ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے، پینسٹھ سال گزر جانے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، ملک بچانے کے لیے عوام کو جاگنا ہو گا، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں، عالم اسلام کو امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفائی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے انسدادِ توہین رسالت کے لیے قانون سازی نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر توہینِ انبیاء کے خلاف قانون سازی کے لیے مسلم حکمران اقوام متحدہ اور امریکہ پر دباؤ ڈالیں۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے، مسلمان ممالک مشترکہ کرنسی کا اجراء کریں اور نیٹو کی طرز پر مشترکہ دفاعی فورس بنائیں۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ دفاعی اداروں پر الزام تراشی کرنے والے امریکہ اور بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں، اقوام متحدہ بھارت کی آبی دہشت گردی کا نوٹس لے، حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔
خبر کا کوڈ : 220014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش