0
Friday 14 Dec 2012 18:04

ملت تشیع کی نسل کشی میں امریکی و یہودی لابی ملوث ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

ملت تشیع کی نسل کشی میں امریکی و یہودی لابی ملوث ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ 13 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی کا اجتماع ملت جعفریہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اجتماع چہلم شہداء کیلئے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا، جس میں ہر ضلعی سیکرٹری جنرل کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں اور لوگوں کی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ علامہ اسدی نے کہا پاکستان میں ملت تشیع نسل کشی میں امریکہ اور یہودی لابی ملوث ہیں، جو ایک مخصوص گروہ کو پھر سے ملک بھر میں منظم کر رہے ہیں، ہماری ایجنسیاں اور سیکورٹی کے ادارے تمام معلومات کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
 
علامہ اسدی نے کالعدم جماعت کی جانب سے لاہور کی دیواروں پر شیعہ مخالف اشتہارات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے اس گھناونی سازش کو بے نقاب کریں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی پرامن ترین قوم ہے لیکن ہماری حب الوطنی اور امن کی سوچ کو بزدلی سے تعبیر کیا جا رہا ہے، اگر حکومت نے تکفیری گروہ کو لگام نہ دی تو ہم خود راست اقدام کریں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی سرپرستی کر رہی ہے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ اجلاس میں 16 دسمبر کو منعقدہ پنجاب بھر کے ضلعی مسؤلین کے اجلاس اور ان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 221206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش