0
Monday 17 Dec 2012 10:14

کے آئی یو انتظامیہ کا رویہ مسلمانوں کے لیے شرم کا باعث ہے، آئی ایس او

کے آئی یو انتظامیہ کا رویہ مسلمانوں کے لیے شرم کا باعث ہے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام قراقرم انٹرنیشنل نیورسٹی میں طلباء پر ڈھائے جانے والے مظالم اور گلگت میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء کی گرفتاری اور شہید ضیاء الدین رصوی کے قاتلوں کو چیتا جیل سے بھگانے کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی بعد جامع مسجد اسکردو سے نکالی، جس میں کثیر تعداد میں طلباء شریک تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت اور کے آئی یو انتظامیہ کی شیعہ دشمن پالیسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی ریلی یادگار شہداء اسکردو پر پہنچنے کے بعد جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی جلسے سے ترجمان مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن فدا حسین، سابق صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن سید اعجاز الموسوی، صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن امتیاز عابدی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔

احتجاجی جلسے کے آخر میں قراردار بھی پیش کی گئی جس میں علامہ نیئر عباس اور دیگر شخصیات کی رہائی، کے آئی یو کے طلباء کی بحالی اور حالیہ سانحات کے مجرمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر امتیاز عابدی نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی نے جن طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے ان کو دوبارہ داخلہ نہیں دیا گیا تو بلتستان بھر کے طلباء سڑکوں پر آئیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا یہ عمل بلتستان بھر کے مسلمانوں کے لیے شرم کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 221242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش