0
Tuesday 11 Dec 2012 18:20

پاراچنار، گاڑی پر حملے کے رد عمل میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

پاراچنار، گاڑی پر حملے کے رد عمل میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اسلام ٹائمز۔ کل بوشہرہ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے رد عمل میں کرم ایجنسی کی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ کل اور آج کڑمان کے علاقے سرہ گلہ اور وقوعہ سے قریبی علاقوں کے لوگوں کو کافی تعداد میں حدود ذمہ داری کے تحت گرفتار کردیا گیا ہے۔ اب تک 70 سے زائد افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ مالی خیل کے لوگوں کی دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ مالی خیل سے بھی کافی تعداد میں گرفتاریاں کی جاچکی ہیں۔ اور آخری اطلاع تک حکومت مذکورہ علاقوں کے لوگوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ 

دوسری طرف سیاسی اور مذھبی تنظیموں نے حکومت سے کہا ہے کہ واقعے کو مذھبی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ کیونکہ اسی دن متاثرین کا اپنے ہی رشتہ داروں کے ساتھ کچہری میں جائداد کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اور ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کا رخ خوا مخوا طوری قبیلہ کی طرف نہ موڑا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے مخالف فریق کے صرف ایک واقعے پر جتنا رد عمل دکھایا ہے۔ کاش وہ اسی طرح کا رد عمل طوری قبیلے کے ساتھ ہونے والی درجنوں زیادتیوں، حملوں اور اغوا کاری پر بھی لیتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر منصفانہ گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرکے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 220293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش