0
Friday 21 Dec 2012 16:01

شام میں جاری جنگ میں کوئی فریق کامیاب نہیں ہوگا، روسی حکومت مخالفین کو ہرگز تسلیم نہیں کریگی، لاوروف

شام میں جاری جنگ میں کوئی فریق کامیاب نہیں ہوگا، روسی حکومت مخالفین کو ہرگز تسلیم نہیں کریگی، لاوروف

اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ان کا ملک شامی حکومت کے مخالف گروہ کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ شام میں داخلی جنگ صرف تباہی لائے گی اور اس میں کوئی بھی گروہ کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ فارس نیوز نے "انٹر فیکس" خبر رساں ادارے کے حوالے سے لکھا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز "یورو نیوز" ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ میں کوئی بھی فریق کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس داخلی جنگ کا نتیجہ صرف شام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس کے لئے شامی حکومت کے مخالفین کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے یا نہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا استثنٰی شام میں موجود تمام گروہوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شامی انقلابیوں کی نیشنل کونسل اور دیگر شامی گروہوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سرگئی لاورف کا کہنا تھا کہ کسی کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا اہم نہیں ہے، بلکہ سب سے اہم یہ ہے کہ شام میں جاری لڑائی کے تمام فریقوں کو اس جھگڑے کو پرامن اور سیاسی طور پر ختم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ دمشق کے نزدیک فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں وحشتناک حادثات رونما ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں ایسی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ فلسطینیوں کو بھی شام کی داخلی جنگ میں ملوث کیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 223375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش