0
Tuesday 23 Mar 2010 11:44

آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کی امریکی فوجی قیادت سے ملاقات

آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کی امریکی فوجی قیادت سے ملاقات

واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی نے پاک امریکا ڈائیلاگ سے قبل امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور فوجی جرنیلوں سے ملاقاتیں کیں،جس میں پاک،افغان سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے پینٹاگون میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔جنرل کیانی نے اس سے پہلے فلوریڈا میں امریکی فوج کے سربراہ ایڈ مرل مائیکل مولن سے بھی ملاقات کی۔
رابرٹ گیٹس سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان میں امن اومان کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سے اسٹریٹجک مذاکرات میں دونوں ملکوں میں طویل المدت اور پائیدار تعلقات کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔ملاقات میں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی قابل تحسین ہے۔ایڈمرل مائیکل مولن آج شب جنرل کیانی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 22417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش