0
Thursday 1 Apr 2010 21:42

آئین کی 18ویں ترمیم کل سینیٹ و قومی اسمبلی میں پیش کر دی جائیگی

آئین کی 18ویں ترمیم کل سینیٹ و قومی اسمبلی میں پیش کر دی جائیگی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اٹھارہویں آئینی ترمیم کا مسودہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا گیا ہے،جسے کل دونوں ایوانوں میں بھی پیش کر دیا جائیگا۔چیئرمین کمیٹی میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسودہ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیا،اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے،اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ایک ایسی متفقہ دستاویز ثابت ہو گی جسے کوئی آمر مسخ نہیں کرسکے گا،اسپیکر نے رضا ربانی کی تجویز پر پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر پانچ کو جہاں کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے کانسٹی ٹیوشن روم کا نام دینے کا اعلان کیا۔
کمیٹی کے ارکان نے بعد میں چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی اور انہیں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے بھی چیئرمین رضا ربانی اور کمیٹی کے تمام ارکان کو مبارکباد دی،جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا مسودہ جمعہ کو ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آئینی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو مبارکباد دی۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وزیراعظم کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی اور دیگر ارکان سے بغلگیر ہوئے۔انہوں نے تمام جماعتوں کے متفقہ آئینی اصلاحات کے مسودے کی تیاری میں ان کی محنت، سیاسی بصیرت اور عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس کٹھن کام اور جمہوری جذبہ کے تحت بات چیت پر کمیٹی کی تعریف کی،جس سے اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم کو کمیٹی میں ان کی سیاسی قیادت اور ان کی نمائندگی پر فخر ہے۔

خبر کا کوڈ : 22910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش