4
0
Sunday 13 Jan 2013 19:20

دشمن غلط فہمی دور کر لے، شیعہ اور سنی جدا نہیں بلکہ جسد واحد ہیں، سید منور حسن

دشمن غلط فہمی دور کر لے، شیعہ اور سنی جدا نہیں بلکہ جسد واحد ہیں، سید منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، آئے روز بےگناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے اور بےحس وزیراعلیٰ بلوچستان بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو فوری طور پر معزول کر کے گورنر راج نافذ کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لئے فوج شہر کا چارج سنبھالے۔ سید منور حسن نے کہا کہ آج دشمن اپنی غلط فہمی دور کر لے کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی میں کوئی لڑائی نہیں، ہم سب ایک اللہ، ایک رسول ایک قرآن کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلے اور اس تفرقے بازی سے وہ فائدہ اٹھائے لیکن ہم ان پر واضح کرتے ہیں کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور پاکستان کے سالمیت کے لئے متحد ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری جہاں دہشت گردوں کے مظالم کا شکار ہے وہاں صوبائی حکومت بھی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے مظلوموں کیساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی آ کر مجلس وحدت کے اس دھرنے میں ملت تشیع سے اظہار یک جہتی کیا ہے اور واقعی ہمارا باہمی اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 230830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
RIGHT
Germany
RIGHT
than u syed sahab
r shab ya doraha mayaar yahan kuch aur kerna kuch

wow munwa
ہماری پیشکش