0
Tuesday 6 Apr 2010 09:57

حجاب پہننے کی سزا،ایرانی خواتین فٹبال ٹیم یوتھ اولمپک سے باہر

حجاب پہننے کی سزا،ایرانی خواتین فٹبال ٹیم یوتھ اولمپک سے باہر
سنگا پور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران کی لڑکیوں کی فٹبال ٹیم کو حجاب پہننے کی سزا کے طور پر سنگاپور میں یوتھ اولمپک گیمز سے باہر کر دیا گیا۔ایران کی جانب سے پابندی پر نظرثانی کی اپیل فیفا نے مسترد کر دی۔ایشین فٹبال فیڈریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ فیفا قواعد کے مطابق حجاب پہن کر کوئی لڑکی یا عورت فٹ بال نہیں کھیل سکتی۔اس لیے 14 سے 25 اگست تک سنگاپور میں ہونے والے یوتھ اولمپک میں ایرانی لڑکیوں کی ٹیم حصہ نہیں لے سکتی اور اب اس کی جگہ تھائی لینڈ یوتھ اولمپک فٹبال میں ایشیا کی نمائندگی کرے گا۔ایران کی قومی اولمپک کمیٹی نے فیفا اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے پابندی پر نظرثانی کی اپیل کی۔مگر فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے اسے مسترد کر دیا۔ 

خبر کا کوڈ : 23128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش