0
Tuesday 22 Jan 2013 10:09

کنٹرول لائن کشیدگی، سینکڑوں کشمیری آرپار پھنس گئے

کنٹرول لائن کشیدگی، سینکڑوں کشمیری آرپار پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے مابین کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ جنوری سے آرپار تجارت اور بس سروس معطل ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف سینکڑوں لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں بلکہ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر سے 35 لوگ آزاد کشمیر آئے جبکہ آزاد کشمیر سے 150 کے قریب مسافر مقبوضہ کشمیر روانہ ہوئے۔ ان مسافروں میں سے اکثریت کی مدت قیام یا تو ختم ہو چکی ہے یا پھر ختم ہونے کے قریب ہے۔ 

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے سپوکس مین ایل او سی ٹریڈر شیراز احمد خان نے ہجیرہ میں ٹریڈ ایکشن کمپنی کے صدر سید اختر حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا کشمیر ٹریڈ کے لیے دونوں ممالک نے بہتر اصلاحات نہ کیں تو ٹریڈ کا مسقتبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ ٹریڈرز انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ 21 آئٹمز پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ انٹرا کشمیر ٹریڈرز کو آرپار سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ موجودہ صورتحال میں ٹریڈرز دھکے سے ٹریڈ کو چلا رہے ہیں اور سی پی ایم کو زندہ رکھنے کے لیے نقصان برداشت کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ انٹرا کشمیر ٹریڈ پاکستان ہندوستان دونوں حکومتوں کا ایک اچھا اقدام تھا سوچ یہ تھی کہ یہ یہاں اربوں روپے کی تجارت ہو گی لیکن بدقسمتی سے ٹریڈ میں شامل 21 آئٹمز پر پابندی لگا کر محض دوچار آئٹمز پر تجارت ہو رہی ہے۔ شیراز خان نے کہا کہ جب تک تمام آئٹمز کی مکمل اجازت نہیں دی جاتی ٹریڈ کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ اس موقع پر ٹریڈ ایکشن کمپنی کے صدر سید اختر حسین، محمود احمد ڈار، سردار اسد مبارک، وحید انور وحید اور دیگر ٹریڈرز بھی موجود تھے۔ ٹریڈرز نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں ٹریڈ منڈی قائم کی جائے۔ ٹریڈ آئٹمز میں اضافہ کیا جائے۔ ٹریڈرز کو آرپار سفری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انٹرا کشمیر ٹریڈ فروغ پا سکے۔ 

واضح رہے کہ ماہ جنوری میں پاکستان اور بھارت کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں اطراف کے پانچ فوجی اہلکار جان بحق ہوئے تھے۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی پر ہماری نظر ہے اور جو مسافر پھنسے ہوئے ہیں انھیں موقع ملتے ہی روانہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 233427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش