0
Wednesday 30 Jan 2013 01:15

مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے حوالے سے وحدت سیمینار

مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے حوالے سے وحدت سیمینار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت پاکستان (علی پور)شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہفتہ وحدت کی مناسبت سے علی پورمیں وحدت سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ضلع بھر کے ممبر قومی، صوبائی اسمبلی، ناظمین، نائب ناظمین، چیئرمین، کونسلر، ٹریڈ یونین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت بزرگ عالم دین جامعہ امیرالمومنین کے پرنسپل علامہ سید ارشاد حسین اور مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں ضلع بھر کی 150سے زائد سیاسی شخصیات نے شرکت کرکے مجلس وحدت مسلمین کی پالیسیوں سے اتفاق کرنے کااعلان کیااور کہا کہ ضلع بھر کی عوام آئندہ اُسی اُمیدوار کو ووٹ دے گی جو قوم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔

 سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ عزادری کے سربراہ سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علی پور سید شاکر حسین کاظمی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں معتدل اور مخلص لوگ نہیں جاتے اُس وقت تک پاکستان کے اندرونی وبیرونی مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملت تشیع کی سربلندی کے لیے جو قدم اُٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 235843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش