1
0
Wednesday 30 Jan 2013 19:32

شہید ناموس رسالت کیس کی پیروی پر ایڈووکیٹ تصور رضوی سے سکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا گیا

شہید ناموس رسالت کیس کی پیروی پر ایڈووکیٹ تصور رضوی سے سکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی سے شہیدِ ناموس رسالت علی رضا تقوی (رہ) قتل کیس سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں سندھ پولیس نے سکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا۔ پولیس حکام نے ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی کو شہیدِ ناموس رسالت علی رضا تقوی (رہ) قتل کیس سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ پولیس حکام نے ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی سے سکیورٹی اسکواڈ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی امریکی قونصلیٹ جنرل کے خلاف دائر شہید ناموسِ رسالت علی رضا تقوی (رہ) قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سٹی کورٹ، سیشن جج ویسٹ 1 کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ عدالت میں موجود پولیس حکام نے ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی کو امریکی قونصلیٹ جنرل مائیکل ڈوڈمین کے خلاف دائر کیس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا اور انکار کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی کی جانب سے شہید ناموس رسالت قتل کیس سے دستبرداری سے انکار کے بعد پولیس حکام نے انکی حفاظت پر معمور سکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا ہے۔

پیشی کے موقع پر شہید علی رضا تقوی کے چھوٹے بھائی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق رضا تقوی، مرکزی سیکرٹری امور جوانان مولانا شیخ اعجاز حسین بہشتی اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔ اطلاعات کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران امریکی قونصلیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل نعیم قریشی بذریعہ فون امریکی قونصلیٹ میں موجود حکام سے مستقل رابطے میں رہے اور عدالتی کارروائی کے بارے میں امریکی حکام کو مکمل طور پر آگاہ کرتے رہے۔ فاضل جج نے عدالتی کارروائی برخاست کرتے ہوئے یکم فروری کو دوبارہ سماعت کی تاریخ دے دی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ تصور حسین رضوی کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت شہید ناموس رسالت کیس پر امریکی دباؤ قبول نہیں کروں گا، پولیس جو چاہے کرلے۔ میں اپنے آخری دم تک شہید ناموسِ رسالت قتل کیس کی پیروی کرتا رہوں گا۔ سید علی رضا تقوی قتل کیس میں ملوث امریکی قونصلیٹ کے اہلکاروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے تک میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔ پولیس اسکواڈ کی واپسی پر انکا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملت جعفریہ کے بے شمار قانونی مقدمات کی پیروی کرنے کی وجہ سے میں دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر موجود ہوں لیکن یہ پولیس گارڈ میرے فرض کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتے۔
خبر کا کوڈ : 235986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
یہ حکمران اور اسکی پولیس الله رسول (ص) کے دشمن اور امریکہ کی یار ہے
منتخب
ہماری پیشکش