0
Wednesday 30 Jan 2013 23:41

علی اکبر ولایتی کی صدر زرداری سے ملاقات، پاک ایران گیس منصوبہ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

علی اکبر ولایتی کی صدر زرداری سے ملاقات، پاک ایران گیس منصوبہ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام ٹائمز۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ و عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایوان صدر سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتیں پاک ایران گیس پائپ لائن، تفتان تا کوئٹہ ایک ہزار میگا واٹ اور گوادر کو چار سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے بھی دونوں ممالک کا باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک ایران تعاون ناگزیر ہے۔ مذاکرات میں پاکستان کی وفاقی وزیر خارجہ حن اربانی کھر، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار اور وزیر داخلہ رحمان ملک بھی شریک تھے۔

خبر کا کوڈ : 236020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش