0
Friday 1 Feb 2013 14:48

پاک ایران گیس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، میاں زاہد اسلم

پاک ایران گیس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، میاں زاہد اسلم
اسلام ٹائمز۔ حکومت صنعتوں کو گیس فراہمی میں ترجیحات میں پہلے نمبر پر لائے۔ محض دو روز گیس سپلائی سے پیداواری عمل صحیح معنوں میں شروع ہی نہیں ہوسکے گا۔ اگر مزدوروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے تو تب ہی انکے چولہے بھی جل سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میاں زاہد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس ذخائر کی تلاش کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس منصوبے کی منظوری دے دی ہے چنانچہ اسے بھی ایران کی سرمایہ کاری کی پیشکش کو بروئے کار لاکر جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام سیکٹرز کے مقابلے میں صنعتوں بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جائے کیونکہ یہ سیکٹر بیرونی زرمبادلہ کے حصول میں سب سے آگے ہے۔

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دستیاب وسائل کو بھی تمام حصے میں برابر تقسیم کیا جانا چائیے۔ کیونکہ ملک کے ایک حصے میں صنعتوں کو گیس کی ہفتہ بھر فراہمی کی جاتی ہے تو دوسرے حصے یعنی پنجاب میں دو ماہ تک لگاتار گیس بندش سے نہ صرف پیداواری عمل شدید متاثر ہوتا ہے اور برآمدی آرڈرز بھی شدید متاثر ہوتے ہیں بلکہ صوبائی تعصب بھی جنم لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کی کل 13 بلین ڈالر کی برآمدات میں 4 بلین ڈالر حصہ کا حامل ہے اور مصنوعات کی تیاری میں گیس بنیادی خام مال کا کردار ادا کرتی ہے۔ مگر اسے مسلسل دو ماہ تک گیس کی عدم فراہمی اس سیکٹر کو دو ماہ بند رکھنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 236309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش