1
0
Saturday 2 Feb 2013 22:33

شیعہ نسل کشی کیوجہ خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان روابط توڑنے میں ناکامی ہے، ہیومن رائٹس واچ

شیعہ نسل کشی کیوجہ خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان روابط توڑنے میں ناکامی ہے، ہیومن رائٹس واچ
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستانی حکومت، فوج، خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں روابط ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کی گئی 665 صفحات پر مشتمل ایک تازہ ترین رپورٹ میں 90 ممالک میں انسانی حقوق کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر علی دایان حسن کے مطابق پاکستان میں سال 2012ء کے دوران اہل تشیع کی نسل کشی اور ان کے خلاف مظالم کی وجہ سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج، خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان روابط توڑنے میں ناکام رہی ہے۔ دایان کا کہنا ہے کہ ''ایک طرف فوج بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے تو دوسری طرف نام کی حد تک کالعدم شدت پسندوں نے سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا اور طالبان نے سکولوں، طلباء اور اساتذہ پر حملے کیے۔
 
اس رپورٹ کے مطابق سال 2012ء میں پاکستان میں 8 صحافی بھی مارے گئے، جن میں سے 4 کو مئی کے مہینے میں قتل کیا گیا اور ان واقعات کا کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر ریاستی سکیورٹی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی کوریج خوف کے ماحول میں ہوئی۔ صحافی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوج، طالبان اور مسلح گروپوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو شاذ و نادر ہی رپورٹ کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012ء میں پاکستان بھر میں 400 شیعہ افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں قتل کئے گئے 125 شیعوں میں سے اکثر کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فوج، خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان روابط توڑنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے اہل تشیع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق اہل تشیع پر حملوں کا سلسلہ 2013ء میں بھی جاری ہے اور 10 جنوری کو دو خودکش حملوں میں ہزارہ برادری کے 92 افراد کو قتل کیا گیا اور حکومت تشدد کی اس لہر کو روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ تنظیم نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اہل تشیع پر حملے کرنے والوں کو سزا دیں۔
خبر کا کوڈ : 236648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Entirely agree with the report,Following given report is a documentry evidence on Shia Genocide by Ale Natiq.

http://www.viewpointonline.net/pakistans-shia-genocide-101.html
ہماری پیشکش