0
Monday 4 Feb 2013 12:45

جماعت اسلامی 5فروری کو ملک بھر میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اظہراقبال

جماعت اسلامی 5فروری کو ملک بھر میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اظہراقبال
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و ڈائریکٹر تعلقات عامہ اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 5فروری کو ملک بھر میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔ جلسے، جلوس، ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو عوام کے ساتھ ملکر جماعت اسلامی ناکام بنادے گی اور آئندہ انتخابات اپنے جھنڈے اور اپنے انتخابی نشان ترازو پر حصہ لے گی۔ حکومت قوم کے اندر انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پائے جانیوالے شکوک وشبہات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے نگران حکومت تشکیل دی جائے۔ سابقین جمعیت اسلامی انقلاب اور ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں نکلیں۔ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام '' میں احباب جمعیت کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، صہیب عمار صدیقی،کنور محمد صدیق، شیخ محمد امین، ندیم بھٹی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں25رکنی گورننگ باڈی تشکیل دی گئی جو سابقین جمعیت سے رابطہ کرے اور مارچ کے پہلے ہفتہ میں احباب جمعیت کنونشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے تبدیلی کے تین نشان اللہ، محمداور قرآن کے نعرے اور مثالی مدنی ریاست کو رول ماڈل بنانے کا منشور قوم کے سامنے پیش کردیا ہے۔ ہم پاکستان کو ایک اسلامی فلاح اور جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں۔ جہاں تعلیم، صحت، رہائش کی سہولیات کو عوام کو میسر ہوں۔ انصاف، روزگار اور خوشحالی سب کی دہلیز پر پہنچے۔ اجلاس میں کراچی میں علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہوں کا قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ جب سے ایم کیو ایم وجود میں آئی ہے کراچی کا امن وسکون تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہر حکومت میں شامل ہوکر حکومتی چھتری کے نیچے جرائم کرتی ہے۔ نہ صرف اپنے مخالفین کو چن چن کر قتل کیا بلکہ اپنی تنظیم میں جس نے سر اُٹھایا ختم کردیا گیا۔ بھتہ خوری، بوری بند لاشوں کا کلچر متعارف کروایا۔ پیپلز پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم، اے این پی، مسلم لیگ(ق) اور صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 237046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش