0
Friday 15 Feb 2013 00:39

امریکی سفارتخانے کی گاڑی سے زخمی ہونیوالے 2 موٹر سائیکل سواروں میں سے 1 دم توڑ گیا

امریکی سفارتخانے کی گاڑی سے زخمی ہونیوالے 2 موٹر سائیکل سواروں میں سے 1 دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی اہلکار کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مارگلہ روڈ پر امریکی سفارتخانے کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر شہری جمع ہو گئے جنہوں نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور زخمیوں کو نجی گاڑی میں پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے ایک زخمی نزاکت حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی چل بسا۔ بعد میں پولیس اور ٹریفک اہلکار بھی پہنچ گئے جبکہ حادثہ کے ذمہ دار امریکی اہلکار کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والوں  کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ سی ڈی اے کے ملازم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پولیس حکام کو ٹیلی فون کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 239695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش