0
Saturday 16 Feb 2013 21:50

حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کا فرض نبھا دیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، ایم کیو ایم

حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کا فرض نبھا دیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ طویل سفر کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی راہیں پھر جدا ہو گئیں۔ حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار کہتے ہیں وفاق اور سندھ میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کے حتمی فیصلے کا اعلان کیا۔ اس دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہر کڑے وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور امید تھی پیپلز پارٹی ماضی کے رویے نہیں دہرائے گی لیکن پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام ختم کیا اور تاحال بحال نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ کی عوام کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ 

ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لیاری گینگ وار کے ملزموں کے مقدمات کو ختم کر دیا جس کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں نے بھتہ، اغوا کی واردتیں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے امن کمیٹی تشکیل دیکر دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی اور یہاں تک کہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کو چن چن کر قتل کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا صدر اور وزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کیا لیکن حل نہیں کیا گیا اب مزید پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتے یہ فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر پہلے علیحدہ ہوتے تو پی پی حکومت ختم ہونے کا الزام ایم کیو ایم پر لگتا، حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کا فرض نبھا دیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاق اور صوبے میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے، تبدیل نہیں ہو گا، متحدہ نے وفاق اور صوبے میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے کام میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام ختم کیا اور تاحال بحال نہیں کیا گیا، سندھ کے عوام کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہر کڑے وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا لیکن اس کا طرز عمل اچھا نہیں تھا، امید تھی پیپلزپارٹی ماضی کے رویئے کو نہیں دہرائے گی، ہم نے ماضی کی تلخیاں بھلا کر پی پی سے اتحاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے امن کمیٹی تشکیل دے کر شہریوں اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دی، پیپلزپارٹی گینگ وار میں ملوث افراد کی سرپرستی کر رہی ہے، 2 دن پہلے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لئے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ٹکڑے کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے ملوث عناصر ضمانت پر رہا کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 240174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش