0
Sunday 3 Mar 2013 23:27

عباس ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، شاہی سید

عباس ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے عباس ٹاؤن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف سب کو ایک آواز ہونا پڑے گا، عباس ٹاؤن میں ہونے والا دھماکہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردی سے تب ہی جان چھوٹے گی جب تمام ادارے، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی ایک بینچ پر آئیں گی، بے گناہ معصوموں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی طور انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عباس ٹاؤن دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف یک آواز ہونا پڑے گا، شہری متحد ہوکر مٹھی بھر دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کو نشان عبرت کا نشان بنانا ہوگا، ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، عوامی نیشنل پارٹی دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے این پی سندھ نے ابولحسن اصفہانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ باچا خان مرکز اور مردان ہاؤس میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا اور تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 243962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش