0
Thursday 7 Mar 2013 14:46

حسنی مبارک کی رہائی پر مبنی سعودی درخواست مسترد

حسنی مبارک کی رہائی پر مبنی سعودی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ کی جانب سے سابق صدر حسنی مبارک کو صدرارتی معافی نامے کے تحت رہا کرنے کی درخواست کو قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مصر کی ایک عدالت نے صدر محمد مرسی کا فرمان کالعدم قرار دیتے ہوئے اپریل میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد معطل کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد مصری سیاست میں ابہام مزید گہرا ہوگیا ہے۔ تاہم اخوان المسلمون کے مشیر مراد علی نے کہا کہ عدالتی فیصلے قابل احترام ہیں تاہم اسکے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ کیونکہ درخواست گزاروں نے فنی بنیادوں پر موقف اپنایا ہے کہ شوری کونسل نے مذکورہ قانون کو حتمی جائزے کے لئے آئینی عدالت میں نہیں بھیجوایا۔ 

مصری ویب سائٹ المحیط اور لبنانی اخبار الدیار کے مطابق عمر قید کی سزا پانے والے حسنی مبارک نے جیل سے سعودی شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے نام خط میں اپنی رہائی میں کردار ادا کرنے اور سعودی عرب میں پناہ دینے کی استدعا کی تھی۔ شاہ عبد اللہ نے حسنی مبارک کی روبہ زوال صحت اور ان سے دیرینہ تعلقات کے سبب مرسی سے درخواست کی اور یقین دلایا کہ رہائی کے بعد حسنی مبارک مصری سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے اور صرف گھر پر ہی آرام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 244969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش