0
Sunday 17 Mar 2013 20:43

سید علی گیلانی فعال پروگرام لے کر سامنے آئے، سنگباز فورس

سید علی گیلانی فعال پروگرام لے کر سامنے آئے، سنگباز فورس
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سنگ باز فورس نے سید علی شاہ گیلانی سے فعال پروگرام لے کر سامنے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و زیادتیوں کے منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ابو حذیفہ نامی شخص نے خود کو سنگ باز فورس کا ترجمان جتلاتے ہوئے میڈیا کو اپنا بیان قلم بند کر وایا، انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کشمیری عوام پر بقول اُنکے ظلم و زیادتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے رجحان کے جو بھی نتائج برآمد ہونگے، اُس کے لئے بھارت ذمہ دار ہوگیا، ابو حذیفہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی سے در مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ فعال پروگرام لے کر عوام کے سامنے آئیں، انہوں نے عوام سے رواں جدوجہد کو افضل گورو اور مقبول بٹ کے باقیات کی واپسی کے بعد جاری رکھنے پر زور دیا، سنگ باز فورس کے ترجمان نے بھارتی اور ریاستی سرکار پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ زور زبردستی کے نتیجے میں کشمیری عوام ا پنی رواں جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو نگے۔
خبر کا کوڈ : 247326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش