0
Sunday 17 Mar 2013 12:14

بھارت کا اٹوٹ انگ کی رٹ لگانا فریب دینے کے مترادف ہے، سید علی گیلانی

بھارت کا اٹوٹ انگ کی رٹ لگانا فریب دینے کے مترادف ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ جموں کشمیر کی جاری خونین تحریک کو نظرانداز کرکے ’’اٹوٹ انگ‘‘ کی رٹ لگارہا ہے اور قرارداد پاس کرکے بھارت میں 2014ء کے انتخابات میں یہاں کی سیاسی قیادت ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں، سید علی گیلانی نے کہا کہ یہ بات بغیر کسی شک و شبہ کے کہی جاسکتی ہے کہ بھارت کی حکومت اور اپوزیشن اپنے میڈیا کو استعمال کرکے 1 ارب 20 کروڑ عوام کو تاریخی حقائق نظرانداز کرکے دھوکہ اور فریب میں لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کی غالب اکثریت خاص طور جوان پود بھارت کی اندھی طاقت کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی، بلکہ اپنے پیدائشی اور بنیادی حق حقِ خودارادیت کو حاصل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے ارکان کو یاد دلایا کہ جموں کشمیر کا پورا خطہ جو 15 اگست 1947ء سے پہلے معرض وجود میں تھا، متنازعہ خطہ ہے کسی ملک کا انگ یا اٹوٹ نہیں ہے، اس کا اپنا ایک تاریخی پسِ منظر ہے، جس کو کسی حال میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 247170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش