0
Monday 18 Mar 2013 23:14

الیکشن سے قبل قتل و غارت گری میں اضافہ ملک کو خوفناک صورتحال سے دوچار کرنیکی سازش ہے، علامہ عبدالحسین

الیکشن سے قبل قتل و غارت گری میں اضافہ ملک کو خوفناک صورتحال سے دوچار کرنیکی سازش ہے، علامہ عبدالحسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل قتل و غارت گری کے سلسلہ میں اضافہ ملک کو خوفناک صورتحال سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش حملے، پشاور میں معروف وکیل سید ظہیر عباس نقوی اور کراچی میں معروف شاعر سبط جعفر زیدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی تک ملک کے چپے چپے میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے۔ کبھی کوئٹہ میں سو سے زائد شہریوں کی جان لے لی جاتی ہے تو کبھی کراچی میں سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی سے دھماکہ کر دیا جاتا ہے۔ کہیں مسیحیوں کی بستیاں نذر آتش کی جاتی ہیں تو کہیں بےگناہ نمازیوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی شہری محفوظ نہیں ہے، تاہم فرقہ کی بنیاد پر بےگناہ اہل تشیع کا تواتر کیساتھ قتل عام ریاستی اداروں کی نااہلی کا صرف ثبوت ہی نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت کا عکاس ہے۔ علامہ عبدالحسین نے مزید کہا کہ رحمان ملک سمیت بعض سابق وزراء کی جانب سے الیکشن سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال خوفناک حد تک خراب ہونے کی پیشن گوئیاں درست ثابت ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم عوام کا قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بقاء اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 247505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش